داعش نے شامی سرحد کے قریب اغواء کیے گئے 9شہریوں کو قتل کر دیا 

داعش نے شامی سرحد کے قریب اغواء کیے گئے 9شہریوں کو قتل کر دیا 

  



بغداد(این این آئی)عراقی فورسز نے شامی سرحد کے قریب سے اسلامک اسٹیٹ کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کر دیے جانے والے افراد کی لاشیں برآمد کرلی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی فوجی ذرائع نے بتایاکہ ان نو افراد کو چند ماہ قبل داعش کے جہادیوں نے صوبے انبار سے اغوا کیا تھا۔ فوجی حکام نے بتایا کہ ان لاشوں کو مرنے والوں کے ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عراق نے دسمبر 2017 میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف مکمل فتح کا اعلان کیا تھا، تاہم اس شدت پسند گروہ کے جہادی اب بھی اغوا اور خودکش حملوں جیسے واقعات میں پیش پیش نظر آتے ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...