برطانیہ بغیر ڈیل کے ہی یورپی یونین سے نکل جائے: ٹرمپ 

برطانیہ بغیر ڈیل کے ہی یورپی یونین سے نکل جائے: ٹرمپ 

  



واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر برطانیہ بریگزٹ کے لیے ایک اچھی ڈیل کو حتمی شکل نہیں دے سکتا تو اسے کسی ڈیل کے بغیر ہی یورپی یونین سے علیحدگی اختیار کر لینا چاہیے۔ اپنے دورہ برطانیہ سے قبل انہوں نے کہا کہ لندن حکومت کو بریگزٹ کی خاطر 39 بلین پا ونڈ کی ادائیگی نہیں کرنی چاہیے۔ سنڈے ٹائمز کو  انٹرویو میں ٹرمپ نے مزید کہا کہ برطانیہ کو رواں برس کے دوران ہی یورپی یونین کو چھوڑ دینا چاہیے۔ امریکی صدر  (آج)پیر کے دن برطانیہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ وزیر اعظم  تھریسا مے کے ساتھ ملاقات میں عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

مزید : عالمی منظر