ہنگری، دریائے ڈینیوب میں ڈوبنے والے جنوی کوریائی سیاحوں کی تلاش

ہنگری، دریائے ڈینیوب میں ڈوبنے والے جنوی کوریائی سیاحوں کی تلاش

  



بڈاپسٹ (اے پی پی) ہنگری کے دارالحکومت میں سے گزرنے والے دریائے ڈینیوب میں ڈوبنے والے جنوبی کوریائی سیاحوں کی تلاش کے علاقے کو وسیع کر دیا گیا ہے۔ بدھ 29 مئی کی شام میں خراب موسم میں سیاحتی کشتی کی حادثے میں صرف 7 افراد زندہ بچ سکے تھے اور سات نعشوں کو تلاش کیا گیا تھا۔

کشتی پر 30 جنوبی کوریائی سیاح، تین گائیڈز اور عملے کے 2 ارکان سوار تھے۔ ہنگری کی وزارت داخلہ کے مطابق دریائی پانی شدید گدلا ہے اور اس باعث نعشوں کی تلاش میں مشکل پیش آ رہی ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...