بوسنیامیں تارکین وطن کی پناہ گاہ میں آتش زدگی، 32افراد زخمی

بوسنیامیں تارکین وطن کی پناہ گاہ میں آتش زدگی، 32افراد زخمی

  



سراجیوو(این این آئی)بوسنیا کے حکام نے بتایا ہے کہ شمال مغربی علاقے بیہاچ میں تارکین وطن کی ایک پناہ گاہ میں آگ لگنے سے کم از کم بتیس افراد جھلس گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہاجرین کی یہ نجی رہائش گاہ ویلِکا کلاڈوسا نامی قصبے میں واقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق آگ پر قابو پایا جا چکا ہے۔ بتایا گیا کہ بعض تارکین وطن آگ سے بچنے کے لیے عمارت کی دوسری منزل سے کود گئے۔ مقامی حکام نے واضح کیا کہ آتش زدگی کی ممکنہ وجہ شارٹ سرکٹ ہو سکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس متاثرہ عمارت میں قریب پانچ سو تارکین وطن مقیم تھے۔

مزید : عالمی منظر