سعودی عرب میں شوال کا چاندآج دیکھا جائے گا، اعلی سعودی عدالت کی ہدایت جاری

سعودی عرب میں شوال کا چاندآج دیکھا جائے گا، اعلی سعودی عدالت کی ہدایت جاری

  



ریاض (آئی این پی) سعودی عرب میں شوال کا چاند(آج) پیر 29 رمضان المبارک کو دیکھا جائے گا، اعلی سعودی عدالت نے ہدایت جاری کر دی۔سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں سعودی باشندوں اور غیرمقامی مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ (آج) پیر کی شام عید کا چاند دیکھیں۔عدالت کا کہنا ہے کہ روئیت ہلال میں مدد کرنا نیکی ہے۔سعودی عرب میں دوربینوں کی مدد یا براہِ راست روئیت سے چاند دیکھنے کی ہدایت اور ترغیب دی جاتی ہے۔اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں اپنا بیان ثابت کرنا ہوگا۔

مزید : عالمی منظر


loading...