چین میں 12ویں نارتھ ویسٹ ایشیا نمائش 23اگست کومنعقد ہوگی

چین میں 12ویں نارتھ ویسٹ ایشیا نمائش 23اگست کومنعقد ہوگی

  



چینگ چن(آئی این پی/شِنہوا)چین میں 12ویں نارتھ ویسٹ ایشیا نمائش 23اگست کو چین کے شمال مشرقی صوبے جیلن کے دارالحکومت چینگ چن میں شروع ہوگی،نمائش پانچ روز تک جاری رہے گی،نمائش میں 5جی پویلین،کلاؤڈ کمپیوٹنگ،مصنوعی ذہانت کی خاص طورپر نمائش کی جائے گی جبکہ تازہ ترین سائنسی اور ٹیکنالوی کامیابیوں کا بھی مظاہرہ ہوگا،ملک اور بیرون ملک سے صنعتی رہنما جن میں ہواوے،زیڈ ٹی ای،فا اور نوکیا بھی اپنی انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی،انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹ ڈسپلے کریں گے اس سال یہ نمائش70ہزار مربع میٹر رقبے پر لگائی جائے گی۔پہلی بار نمائش کا انعقاد 2005میں کیا گیا تھا، اس وقت نمائش میں 7لاکھ سے زیادہ کاروباری اور 7ہزار سے زیادہ نمائش بوتھ لگائے گئے تھے جن کا تعلق 130ممالک سے تھا یہ نمائش شمال مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا اقتصادی اور تجارتی تبادلے وتعاون کا پلیٹ فارم ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...