چین اور امریکہ بڑے تجارتی شراکت دار ہیں

چین اور امریکہ بڑے تجارتی شراکت دار ہیں

  



بیجنگ(آئی این پی/شِنہوا)چین اور امریکہ ایک دوسرے کیلئے بڑے تجارتی شراکت دار اور سرمایہ کاری کے اہم ذرائع ہیں،اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون سے دونوں ممالک اور ان کے شہریوں کو پائیدار فائدہ حاصل ہوا ہے،ان خیالات کا اظہارچین کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ وائٹ پیپر میں کیا گیا ہے،جو چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورت کے عنوان سے سٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس نے جاری کیا ہے، وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے،2018میں دونوں ممالک کے درمیان اشیاء وخدمات کا دوطرفہ حجم 750ارب ڈالر رہا جبکہ دوطرفہ سرمایہ کاری 160ارب ڈالر رہی،چینی کسٹمز کے مطابق اشیاء کی تجارت میں چین اور امریکہ کے درمیان1979میں تجارتی حجم2.5ارب ڈالر تھا،لیکن دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں اضافہ کے باعث یہ حجم 2018میں 633.5ارب ڈالر تک پہنچ گیا،2018میں امریکہ چین کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور برآمدی مارکیٹ تھا،چین امریکی درآمدات کا بھی چھٹا سب سے بڑا ذریعہ ہے،چین اور امریکہ کی تجارت اور اقتصادی تعلقات دونوں ممالک کیلئے فائدہ مند ہیں۔

مزید : عالمی منظر


loading...