وکیل ایمت فلڈ 14جون کو وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے

وکیل ایمت فلڈ 14جون کو وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے

  



واشنگٹن(آئی این پی/شِنہوا) وائٹ ہاؤس کے وکیل ایمت فلڈ 14جون کو وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے، اس کا اعلان امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا،وکیل ایمت فلڈ نے سپیشل کونسل رابرٹ ملر کی روس بارے تحقیقات میں 22ماہ تک صدر ٹرمپ کی مدد کی ہے،صدر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ایمت فلڈ ملر رپورٹ میں میری مدد کیلئے وائٹ ہاؤس آئے تھے اب 14جون کو وہ وائٹ ہاؤس چھوڑ دیں گے،انہوں نے غیر معمولی طورپر اپنے فرائض انجام دیے ہیں وہ میرے دوست ہیں اور میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں،کہ انہوں نے بہت زبردست کام کیا ہے،ایمت فلڈ اکتوبر2018میں وائٹ ہاؤس میں آئے تھے۔

جب ملر نے امریکی انتخابات میں روسی مداخلت بارے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ملر نے اپنی تحقیقات مکمل کرنے کے دو ماہ بعد استعفیٰ دے دیا تھا رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ کی انتخابی مہم کا روس سے کوئی تعلق نہیں ہے، یاد رہے ٹرمپ کے مخالفین یہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ روس کا انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ سے رابطہ تھا۔

مزید : عالمی منظر