مکہ مکرمہ، 9 منٹ میں مطاف کے صحن کی مکمل صفائی کا کارنامہ

مکہ مکرمہ، 9 منٹ میں مطاف کے صحن کی مکمل صفائی کا کارنامہ

  



مکہ(اے پی پی) مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور سے متعلق جنرل پریذیڈنسی کے محکمہ صفائی اور قالین نے اعلیٰ کارکردگی کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے جس میں 27 رمضان المبارک کی شب تقریباً 20 لاکھ عبادت گذاروں کی موجودگی میں صرف نو منٹ میں مطاف کا صحن مکمل طور پر صاف کیا۔ محکمہ صفائی اور قالین کے فیلڈ سیکرٹری فھد شراز المالکی نے پریذیڈنسی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان کے زیر کمان شعبہ صفائی کے عملے نے لاکھوں عبادت گذاروں کی موجودگی میں مطاف کے صحن کو صرف اور صرف منٹ کی قلیل مدت میں شیشے کی طرح چمکا دیا -

جس کے بعد مطاف کو 80 لیٹرعود اور مشک گلاب سے دھونی دے کر معطر کیا گیا۔

مزید : عالمی منظر


loading...