حمایت اللہ مایار کی جانب سے صوبائی اور ضلعی افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

حمایت اللہ مایار کی جانب سے صوبائی اور ضلعی افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان(بیورورپورٹ)ضلعی نائب ناظم اسد علی اور سابق ضلع ناظم حمایت اللہ مایار کی جانب سے صوبائی اور ضلعی افسران کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا گیا جس میں کورکمانڈر پشاورلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر، صوبائی اسمبلی کے رکن جمشید خان مہمند،ڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیاض علی شاہ،ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان،ڈی آئی جی آپریشنز ادریس خان،ڈی پی او مردان محمد سجاد خان،ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر،ایڈیشنل سیکرٹری ایکسائز ڈاکٹر عمران حامد شیخ،ڈپٹی سیکرٹری فنانس خان محمد،تحصیل مردان کے ناظم محمد ایوب خان،نائب ناظم مشتاق سیماب،ٹی ایم او نثار خان یوسفزئی،ڈسٹرکٹ سیفٹی کمیشن کے چیئرمین عبد العزیز خان،اے این پی کے ضلعی صدر لطیف الرحمان،مسلم لیگ ن کے عنایت باچا،جماعت اسلامی کے سعید اختر،جے یو آئی کے مولانا امانت شاہ حقانی اور پیپلز پارٹی کے ذیشان خانزادہ سمیت سیاسی،سماجی رہنماؤں،وکلاء،صحافیوں اور افسروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کونسل نے اپنی شاندارروایات کو زندہ رکھا ہے اور مردان کے لئے خدمات انجام دینے والے افسروں کو یہاں کے عوام کھبی بھی نہیں بھولیں گے۔