برٹش ایئر ویز کا طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ،پہلی پرواز اسلام آباد لینڈکر گئی

برٹش ایئر ویز کا طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ،پہلی پرواز ...
برٹش ایئر ویز کا طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ،پہلی پرواز اسلام آباد لینڈکر گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)برٹش ایئر ویز کی پرواز لندن سے اسلام آبادپہنچ گئی،وفاقی وزراءاستقبال کیلئے اسلام آباد ایئر پورٹ پر موجود ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ایئر ویز کا طویل عرصے بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال ہو گیا،برطانوی ایئر لائن کی پرواز بی اے ڈبلیو261 اسلام آبادایئرپورٹ پر لینڈکر گئی،برٹش ایئر ویز کے طیارے میں بی اے ڈبلیو 261 میں 240 مسافر سوار ہیں ، اسلام آباد ایئر پورٹ کو لائٹوں اوررنگ برنگے غباروں سے سجادیا گیا،اسلام آباد ایئرپورٹ پر برٹش ایئر ویز کی آمد پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ،وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرورخان،زلفی بخاری،مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اوربرطانوی ہائی کمیشن کے حکام بھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجودہیں۔