ورلڈ کپ ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا اور کن تبدیلیوں کے امکان ہیں ؟ جانئے

ورلڈ کپ ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا اور کن ...
ورلڈ کپ ، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا اور کن تبدیلیوں کے امکان ہیں ؟ جانئے

  



ناٹنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن پاکستان کوورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں نہایت افسوسناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم آج شاہین نئے جذبے کے ساتھ انگلینڈ کے خلاف میدان میں اتریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹاٹنگھم میں میچ کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا ۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیوں کا امکان ہے ، سکواڈ میں حارث سہیل اور عماد وسیم کی جگہ شعیب اور آصف علی کو شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ میں نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

مزید : کھیل