نیب غیرجانبدارادارہ ،احتساب کے عمل کو بلاخوف و تفریق جاری رکھے گا،چیئرمین نیب

نیب غیرجانبدارادارہ ،احتساب کے عمل کو بلاخوف و تفریق جاری رکھے گا،چیئرمین ...
نیب غیرجانبدارادارہ ،احتساب کے عمل کو بلاخوف و تفریق جاری رکھے گا،چیئرمین نیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب غیرجانبدارادارہ ہے اور احتساب کے عمل کو بلا خوف و تفریق جاری رکھے گا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن کےخلاف بڑے ناموں پر کبھی مکمل ہاتھ نہیں ڈالا گیا، بڑے ناموں پرہاتھ نہ ڈالنے سے کرپشن میں بتدریج اضافہ ہوا،چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ ہماری توجہ میگاکرپشن کےخلاف ہے، اس عمل سے نچلے درجے کی کرپشن میں بھی کمی ہوگی،جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ بزنس کمیونٹی اورسرمایہ کاروں کوخوف کاتاثرہے،بزنس کمیونٹی اورغیرسرکاری حضرات بلاخوف مثبت کام جاری رکھیں، نیب کا بنیادی کام سرکاری عہدےداروں اور پبلک فنڈ میں کرپشن کےخلاف ہے،نیب ملکی معیشت کی بہتری کےلئے کام کرنے والوں کےخلاف نہیں ہے،چیئرمین نیب نے کہا کہ معیشت کی بہتری کیلئے کام کرنیوالوں کونیب سے شکایت نہیں ہوگی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد