سرکاری اراضی ہتھیانے کا کیس،ضمانتیں مسترد ہونے پر ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام ،نیب نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

سرکاری اراضی ہتھیانے کا کیس،ضمانتیں مسترد ہونے پر ملزمان کی فرار ہونے کی ...
سرکاری اراضی ہتھیانے کا کیس،ضمانتیں مسترد ہونے پر ملزمان کی فرار ہونے کی کوشش ناکام ،نیب نے احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)نیب نے کورنگی میں سرکاری اراضی ہتھیانے کے کیس میں ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے پر دو ملزموں کو فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور انہیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر سے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کورنگی میں 530 ایکڑسرکاری اراضی ہتھیانے کے کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ملزم اسلم اورامجد کی ضمانت کی دونوں درخواستیں مستردکردیں،نیب نے دونوں ملزمان کو سپریم کورٹ رجسٹری کے باہر گرفتار کر لیا،ملزمان نے ضمانت کی درخواستیں مسترد ہونے پرفرار ہونے کی کوشش کی لیکن نیب وکیل کے گاڑی کو روک کر دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

نیب کا کہنا ہے کہ ملزمان کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا، ریفرنس میں گیارہ ملزمان نامزد ہیں، 3پہلے ہی گرفتارہیں،نیب کا کہنا ہے کہ کورنگی میں زمین سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم کے دور میں الاٹ کی گئی تھی، دونوں ملزمان نے سرکاری اراضی فروخت کرکے فائدہ اٹھایا ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی


loading...