”وہ اپنی لیبارٹری میں مصروف رہتے ہیں اس لیے انہیں ۔۔“زلفی بخاری نے فواد چوہدری کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

”وہ اپنی لیبارٹری میں مصروف رہتے ہیں اس لیے انہیں ۔۔“زلفی بخاری نے فواد ...
”وہ اپنی لیبارٹری میں مصروف رہتے ہیں اس لیے انہیں ۔۔“زلفی بخاری نے فواد چوہدری کو آڑھے ہاتھوں لے لیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ وہ اپنی لیبارٹری میں بہت ہی مصروف رہتے ہیں اس لیے انہیں بہت سے فیصلوں کے بارے میں علم نہیں ہوتا ۔

ٹائمز آف اسلام آباد کی رپورٹ کے مطابق عمران خان کے اوورسیز پاکستانیوں کے خصوصی معاون زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے لیے جانے والے فیصلے قطعی طور پر سیاسی کمزور ی کا شکار نہیں ہیں ۔ایک انٹرویوں میں بخاری کا کہناتھا کہ سابق وزیر اطلاعات کا قلمدان اس لیے تبدیل کیا گیا تھا کیونکہ وہ عہدے کی شرائط کو پورا نہیں کر رہے تھے ۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم اپنے فیصلے خود لیتے ہیں جبکہ انہیں تو کابینہ سے بھی بات کرنے کی ضرورت نہیں ، وہ جب بھی کوئی فیصلہ لینے جارہے ہوتے ہیں تو دوسرے لوگوں سے مشورہ کرتے ہیں ، کوئی بھی فیصلہ لینا ان کی صوابدیدہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایسا ہرگز نہیں ہو گا کہ آصف علی زرداری کو سزا ہو جائے اور نوازشریف کو کلین چٹ مل جائے ۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ وزارتیں غیرمنتخب لوگوں کی وجہ سے تبدیل ہوئیں،اہم فیصلے ہوجاتے ہیں، پتہ ہی نہیں چلتا، میری وزارت میں نعیم الحق، یوسف بیگ مرزا ، ارشد خان اور طاہر خان نے مداخلت کی ،بہت زیادہ لوگ جب ایک ہی چیز کو منیج کرنے پر لگ گئے ، اتنے لوگوں میں آپ کچھ نہیں کرسکتے، ایک پوزیشن ہونی چاہیے ، میں نے وزارت اطلاعات میں اصلاحات شروع کیں لیکن وہ اپنی منزل تک نہیں پہنچ پارہیں۔

مزید : قومی


loading...