سمگلرز نے غیرقانونی موبائلز کی رجسٹریشن کا طریقہ ڈھونڈ لیا، متاثرہ شہری سامنے آگیا

سمگلرز نے غیرقانونی موبائلز کی رجسٹریشن کا طریقہ ڈھونڈ لیا، متاثرہ شہری ...
سمگلرز نے غیرقانونی موبائلز کی رجسٹریشن کا طریقہ ڈھونڈ لیا، متاثرہ شہری سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ویب ڈیسک) سمگلرز نے غیر قانونی موبائل فون کی رجسٹریشن کا نیاطریقہ نکال لیا۔

راشد متین نامی شخص کا بھائی امریکا سے 10سال بعد وطن واپس آیاتو ایک موبائل فون لایاجس کے بارے میں ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے قانونی کارروائی کرنے کے بعد بتایاکہ موبائل فون مذکورہ شخص کے پاسپورٹ نمبر کے ذریعے پی ٹی اے سے رجسٹر کرادیاگیاہے لیکن چند ہفتوں بعد ہی پی ٹی اے سے میسیج آنا شروع ہو گئے کہ آپ کا فون رجسٹر نہیں ہے تحقیقات کرنے پر معلوم ہواکہ مذکورہ پاسپورٹ نمبر پر 5 فون رجسٹر ہیں جس کی شکایت پی ٹی اے کو درج کرا دی گئی۔

ایک فون تو بغیر ڈیوٹی اداکیے اس پاسپورٹ نمبر پر رجسٹر ہے جبکہ 4 فون کی کسٹمز ڈیوٹی اداکی گئی ہے اور یہ تمام فون میرے بھائی کی پاکستان آمد سے قبل کی تاریخ میں رجسٹر کیے گئے ہیں۔