رہائشی علاقے میں پولیس سٹیشن کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر عدالت برہم،ایل ڈی اے کو جرمانہ

رہائشی علاقے میں پولیس سٹیشن کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالتی احکامات کی عدم ...
رہائشی علاقے میں پولیس سٹیشن کیخلاف درخواست پر سماعت،عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر عدالت برہم،ایل ڈی اے کو جرمانہ

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ رہائشی علاقے میں پولیس سٹیشن کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے پر برہم ہو گئی اور 25 ہزار روپے جرمانہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رہائشی علاقے میں پولیس سٹیشن کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس عائشہ اے ملک نے درخواست پر سماعت کی،عدالت عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر ڈی جی ایل ڈی اے پربرہم ہو گئی اور25 ہزارروپے جرمانہ کردیا،جرمانہ عدالتی احکامات پرعدم تعمیل کے باعث کیاگیا ،جسٹس عائشہ اے ملک نے کہا کہ میں حکم جاری کرتی ہوں،عمل نہیں ہوتا،جرمانہ کرتی ہوں لیکن ادانہیں ہوتا،نے کہا کہ سب عدالتی احکامات پرعمل کرتے ہیں،ایل ڈی اے کوکیامسئلہ ہے؟۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور