قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،13 افراد جاں بحق، 10 زخمی

قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،13 افراد جاں بحق، 10 زخمی
قلعہ سیف اللہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،13 افراد جاں بحق، 10 زخمی

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے شہر قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم کے باعث 13 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 10 زخمی ہیں ۔

تفصیلات ک مطابق خوفناک حادثے میں جاںبحق ہونے والوں میں چار بچے اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے پانچ مسافروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کا کہنا تھا کہ سول سنڈیمن اسپتال سے بھی ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی ہے۔وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ


loading...