آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ پر بڑی پابندی عائد کر دی

آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ پر بڑی پابندی ...
آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے دوران کھلاڑیوں کے اہل خانہ پر بڑی پابندی عائد کر دی

  



سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے کرکٹرز کی فیملیز کی ٹیم ہوٹل آمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا مقصد کھلاڑیوں کا کھیل پر فوکس برقرار رکھنا بتایا گیا ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اس پابندی کے بعد اب ورلڈ کپ اور ایشیز کے دوران کرکٹرز کی فیملیز ہوٹل نہیں آ سکیں گی جبکہ کچھ رپورٹس کے مطابق یہ پابندی ورلڈکپ کے تین میچوں کے درمیان رہے گی اور اس کے بعد فیملیز کرکٹرز کو جوائن کر سکیں گی جبکہ اس پابندی کا مقصد کھلاڑیوں کا کھیل پر فوکس برقرار رکھنا ہے ۔

ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے 20دن فیملیز کو ساتھ نہیں رکھ سکتی ہے اور نیوزی لینڈ کرکٹرز پر فیملیز اور پارٹنرز کو ساتھ رکھنے پر کوئی پابندی نہیں جبکہ پاکستانی کرکٹرز بھی 12 جون کے بعد فیملیز ساتھ رکھ سکتے ہیں۔

مزید : کھیل