پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران 13 جون کو احتساب عدالت طلب

پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران 13 جون کو احتساب عدالت طلب
پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل،خواجہ برادران 13 جون کو احتساب عدالت طلب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت لاہور نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کو 13 جون کو طلب کرلیا،عدالت نے ندیم ضیا،عمرضیااورفرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیراگون ہاﺅسنگ سکینڈل میں گرفتار خواجہ برادران کیخلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج جوادالحسن نے سماعت کی ،خواجہ بردران سمیت 5 ملزمان ریفرنس میں نامزد ہیں،عدالت نے خواجہ بردارن کوجیل سے 13 جون کوطلب کرلیا ،عدالت نے ندیم ضیا،عمرضیااورفرحان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تینوں ملزمان کوگرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...