پاک فوج کی خر قمر چیک پر حملہ، شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

پاک فوج کی خر قمر چیک پر حملہ، شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے اب تک کا سب ...
پاک فوج کی خر قمر چیک پر حملہ، شمالی وزیرستان کے قبائلی عمائدین نے اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان خڑ قمر واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے، مشیر ضم اضلاع اجمل وزیر نے میران شاہ کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے خڑ قمر واقعے پر شمالی وزیرستاں کے عمائدین پر مشتمل 9 رکنی جرگہ تشکیل دے دیا۔

ایکسپریس کے مطابق جرگے میں چیف آف وزیرستان ملک نصر اللہ، چیف آف داوڑ ملک خانزیب، ملک شاہ نواز مداخیل، ملک خان مرجان، ملک حبیب اللہ درپہ خیل، ملک جان فراز، ملک میر قادر خان، ملک غلام خان اور پیر عاقل زمان تپی شامل ہیں۔جرگہ شمالی وزیرستان میں امن وامان کے قیام اور خڑ قمر واقعہ کے پرامن حل کے لیے فریقین سے مشاورت کرے گا جس کے لیے مشیر ضم اضلاع اجمل وزیر نے 9 رکنی جرگے کا اجلاس پیر کو پشاور میں طلب کرلیا۔اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل خان وزیر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، قبائلی رسم و رواج سے واقف ہوں، جرگہ دیرپا امن کے قیام میں معاون ثابت ہوگا۔

اجمل خان وزیر نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔