برٹش ایئر ویز کی آمد دنیا کے نئے پاکستان اور حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،فردوس عاشق اعوان

برٹش ایئر ویز کی آمد دنیا کے نئے پاکستان اور حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،فردوس ...
برٹش ایئر ویز کی آمد دنیا کے نئے پاکستان اور حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،فردوس عاشق اعوان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برٹش ایئر ویز کی آمد دنیا کے نئے پاکستان اور اس کی حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے،پاکستان تحریک انصاف نے وہ کر دکھایا جو سابقہ حکومتیں نہ کر سکیں،برطانوی ایئر لائن کی پروازوں کا آغاز ترقی کی جانب گامزن پاکستان کا عکاس ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ان پروازوں کا آغاز ثبوت ہے کہ دنیا وزیراعظم عمران خان کے پرامن پاکستان کے بیانیے کی سچائی کو تسلیم کر رہی ہے،کپتان کی قیادت میں انشا اللہ پاکستان کی ترقی اور معاشی خوشحالی کا مقصد حاصل کر کے رہیں گے۔

واضح رہے کہ لندن سے برٹش ایئر ویز کی 11 سال بعد پہلی پرواز بی اے ڈبلیو 261اسلام آبادپہنچ گئی ہے جس کا سول ایوی ایشن کے وزیر سمیت اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...