عید سے قبل ڈالر مہنگا ہو گیا

عید سے قبل ڈالر مہنگا ہو گیا
عید سے قبل ڈالر مہنگا ہو گیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )عید کی آمد آمد ہے اور بیرون ملک سے پاکستانی اپنے اہل خانہ کو تحفے تحائف کے ساتھ عیدی بھی بھیج رہے ہیں تاہم ایسے موقع پر ڈالر کی قدر میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق فاریکس ڈیلرز کا کہناہے کہ آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد ڈالر 147.75 پیسے تک ریکارڈ کیا گیاتاہم کچھ دیر کے بعد اس میں اضافہ ہوناشروع ہوا اور اب ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 148 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ آج کاروبار کے آغاز میں سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان ہے اور 100 انڈیکس 374 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35 ہزار 599 پر آ گیاہے تاہم جب کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 35 ہزاور 974 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔

مزید : بزنس


loading...