کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے ،حمزہ شہباز کے وکیل کی عدالت سے استدعا

کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے ،حمزہ شہباز کے وکیل ...
کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے ،حمزہ شہباز کے وکیل کی عدالت سے استدعا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع سے متعلق کیس میں وکیل صفائی نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کردی، حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ وکیل سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی جائے،کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود ہے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکدھرہے؟عدالت کے حکم پرحمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے،عدالت نے کہا کہ ہائی کورٹ میں نعرے بازی جاری ہے ،وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے ،وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد تک ملتوی کر دی جائے،اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکیل سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی جائے،کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے ۔

عدالت نے کہا کہ اپ کا کیس اگر روزانہ بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں ، آپ کیس شروع تو کریں تاکہ معلوم ہو کیس ہے کیا،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کا حکم دیدیا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...