شین وارن کی ’ڈریم الیون‘ میں کون سے پاکستانی شامل؟ خبر آ گئی

شین وارن کی ’ڈریم الیون‘ میں کون سے پاکستانی شامل؟ خبر آ گئی
شین وارن کی ’ڈریم الیون‘ میں کون سے پاکستانی شامل؟ خبر آ گئی

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ڈریم میں بطور آل راﺅنڈر شاہد آفریدی اورسوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو منتخب کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلوی سپنر شین وارن نے ورلڈ کپ کیلئے اپنی ڈریم ٹیم کا انتخاب کیا جس میں انہوں نے وسیم اکرم اور شاہد آفریدی کو بھی جگہ دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کے علاوہ دیگر 9 منتخب شدہ کھلاڑیوں میں بھارتی سٹار سچن ٹنڈولکر، رکی پونٹنگ، برائن لارا، ایڈم گلکرسٹ، مارک وا،کمار سنگاکارا جبکہ بولنگ اٹیک میں اینڈریو فلنٹوف، وسیم اکرم، گلین میک گرا، متیاہ مرلی دھرن کو شامل کیا ہے۔

مزید : کھیل


loading...