عثمان بزدارکاچین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے پر برہمی کااظہار

عثمان بزدارکاچین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کیلئے فنڈز کا ...
عثمان بزدارکاچین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے پر برہمی کااظہار

  



لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے چین میں سکالرشپ کیلئے جانیوالے طلباء و طالبات کیلئے فنڈز کا بروقت اجراء نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر طلبا ء وطالبات کیلئے 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے ہیں اورفنڈز کے اجراء کے لئے آڈٹ کاپی پر دستخط ہوچکے ہیں۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کل تک فنڈز کا اجراء ہر صورت یقینی بنایا جائے اورآئندہ ایسی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کیلئے بروقت فنڈز جاری کرنا متعلقہ محکمے کی ذمہ داری ہے۔سکالر شپ پر چین جانے والے طلبا ء و طالبات کو مستقبل میں کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور