لاہور ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

لاہور ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع
لاہور ہائیکورٹ،حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی اور نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں توسیع سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،حمزہ شہباز اپنے وکلا کے ہمراہ کمرہ عدالت پیش ہوئے ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نے استفسار کیا کہ حمزہ شہبازکدھر ہے؟عدالت کے حکم پرحمزہ شہبازروسٹرم پرآگئے،عدالت نے کہا کہ ہائیکورٹ میں نعرے بازی جاری ہے ، وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ سیاسی کیسز میں کنٹرول کرنا مشکل ہوتا ہے ۔

حمزہ شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواستوں پر سماعت عید کی تعطیل کے بعد تک ملتوی کر دی جائے، اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکیل سلمان اسلم بٹ ایڈووکیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت ملتوی کر دی جائے،کل خوشیوں کا بڑا تہوار ہے منانے کیلئے سماعت ملتوی کی جائے ،عدالت نے کہا کہ اپ کا کیس اگر روزانہ بنتا ہے تو روز سماعت کرائیں ، آپ کیس شروع تو کریں تاکہ معلوم ہو کیس ہے کیا،عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو دلائل دینے کا حکم دیدیا۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ٹھوس شواہد پر حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اس معاملے پربہت کچھ کہاگیا،نیب نے کہا کہ حمزہ شہبازکے اثاثوں میں کروڑوں روپے اضافہ ہوا،حمزہ شہبازاثاثوں کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے،صاف پانی کمپنی کیس سے متعلق ریفرنس دائرکیاجاچکاہے،عدالت کا صاف پانی کمپنی ریفرنس کا نمبر غلط بتانے پر نیب پراسیکیوٹر پر اظہار ناراضگی کیا،وکیل نے کہا کہ حمزہ شہبازکوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاجارہاہے۔وکیل اعظم تارڑ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے سینئر سلمان بٹ نے 3 بار فون کرکے گزارش کی ہے ،یہ اتنا پرانا کیس نہیں ہے ابھی صرف 2 ڈھائی ماہ ہوئے ہیں۔جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ اتنی عبوری ضمانتیں لے چکے ہیں، وکیل اعظم تارڑ نے کہا کہ ہزاروں کیسز التواکا شکار ہیں،عدالت نے کہا کہ آپ بار کے لیڈر ہیں جاکر در خواست دیں ،عدالت نے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کردی اور نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...