پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت،منظورپشتین،محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی دوبارہ نوٹس جاری،تحریری جواب طلب

پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت،منظورپشتین،محسن داوڑ اور علی ...
پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے درخواست پر سماعت،منظورپشتین،محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی دوبارہ نوٹس جاری،تحریری جواب طلب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت 13 جون تک ملتوی کردی، عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری قانون، پیمرا اور پی ٹی اے کو دوبارہ طلب کر لیا،عدالت نے منظور پشتین،محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں پی ٹی ایم پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے درخواست پرسماعت کی،ایڈووکیٹ شعیب رزاق نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پی ٹی اے کو ہدایت دے کہ وہ غیر مناسب مواد کے خلاف اقدامات کرے،عدالت نے دوران سماعت پی ٹی اے کی جانب سے جواب داخل کرانے کےلئے مہلت کی استدعا منظورکرلی اور اگلی سماعت پر پیمراکے ذمہ دار افسر کو طلب کر لیا،جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم کسی ایک فرد کے خلاف حکم جاری نہیں کریں گے، رٹ میں ڈائریکشن اداروںکیلئے جاری کریں گے تاکہ پالیسی بن سکے، عدالت نے پی ٹی ایم پر پابندی کےلئے دائر درخواست پر سماعت13 جون تک ملتوی کردی،عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری دفاع، سیکرٹری قانون، پیمرا اور پی ٹی اے کو دوبارہ طلب کر لیا،عدالت نے منظور پشتین،محسن داوڑ اور علی وزیر کو بھی دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کرلیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...