سپریم کورٹ ،سابق ایم ڈی واسا بلوچستان حامد لطیف رانا کی ضمانت کی درخواست پر نیب کورٹ سے ٹرائل سے متعلق رپورٹ طلب

سپریم کورٹ ،سابق ایم ڈی واسا بلوچستان حامد لطیف رانا کی ضمانت کی درخواست پر ...
سپریم کورٹ ،سابق ایم ڈی واسا بلوچستان حامد لطیف رانا کی ضمانت کی درخواست پر نیب کورٹ سے ٹرائل سے متعلق رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے سابق ایم ڈی واسا بلوچستان حامد لطیف رانا کی ضمانت کی درخواست پر نیب کورٹ سے ٹرائل سے متعلق رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر ضمانت سے متعلق آرڈر شیٹ ترتیب سے بنا کر پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق ایم ڈی واسا بلوچستان حامد لطیف رانا کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے نیب کورٹ سے ٹرائل سے متعلق رپورٹ طلب کر لی،عدالت نے کہا کہ اگلی سماعت پر ضمانت سے متعلق آرڈر شیٹ ترتیب سے بنا کر پیش کریں، وکیل نیب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے دسمبر 2018 میں حکم دیا، گواہ آتے ہیں اور ملزم کے وکیل جرح نہیں کرتے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ آرڈر شیٹ بنا کر لائیں ہم اس کیس کو سمجھ سکیں،سپریم کورٹ نے اس کیس میں کب حکم دیا۔