”مانتا ہوں حسن علی کی کارکردگی میں کمی آئی ہے“ قومی ٹیم کے اہم رکن نے بالآخر اعتراف کر لیا

”مانتا ہوں حسن علی کی کارکردگی میں کمی آئی ہے“ قومی ٹیم کے اہم رکن نے بالآخر ...
”مانتا ہوں حسن علی کی کارکردگی میں کمی آئی ہے“ قومی ٹیم کے اہم رکن نے بالآخر اعتراف کر لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہرمحمود نے اعتراف کیا ہے کہ فاسٹ باﺅلر حسن علی کی کارکردگی کا گراف پچھلے سال کی نسبت نیچے آیا ہے لیکن وہ اب بھی وکٹیں لے رہا ہے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اظہر محمود نے کہا کہ حسن علی کا اکانومی ریٹ 5.75 سے آخری 11 میچوں میں 6.12 آیا ہے اس کے باوجود حسن علی آﺅٹ کر رہا ہے، گزشتہ 10 میچوں نے اس نے ٹاپ پلیئرز بھی آﺅٹ کئے اور گرین شرٹس کی طرف سے وکٹیں لینے کا سلسلہ جیسے ہی بڑھے گا ، ویسے ہی ان کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ حسن علی بہترین صلاحیتوں کا حامل باﺅلر ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کم بیک ضرور کرے گا۔ مسئلہ یہ ہے کہ جب آپ کو ایک طرف سے وکٹیں ملتی ہیں تو دوسری طرف سے باﺅلنگ کرنے والے باﺅلر کا بھی حوصلہ بڑھ جاتا ہے اور اس وقت ہم وکٹیں نہیں لے رہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی باﺅلنگ لائن ہی ہے جو کسی بھی ٹیم کو آﺅٹ کرسکتی ہے، پر امید ہوں کہ باﺅلرز ورلڈ کپ کے آئندہ میچوں میں بہترین انداز میں باﺅلنگ کرنے میں کامیاب رہیں گے۔

مزید : کھیل


loading...