نوازشریف جیل میں ، عمران خان اسلام آباد اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کہاں عید منائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

نوازشریف جیل میں ، عمران خان اسلام آباد اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید ...
نوازشریف جیل میں ، عمران خان اسلام آباد اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کہاں عید منائیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



لاہور (ویب ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کراچی اور وزیر اعظم عمران خان اسلام آباد میں عید منائیں گے۔ گورنر پنجاب چو دھری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لاہور میں پیپلزپارٹی کے رہنما آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ میں عید منائیں گے۔

آرمی چیف قمر جاوید باجو ہ راولپنڈی میں ،سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ملتان میں، شریں مزاری ،اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کراچی میں ،منظور وٹو اوکاڑہ وساوے والا میں،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ملتان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری جہلم ، صوبائی وزیر میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد ،خورشید محمود قصوری ، اعجاز چودھری ، علیم خان، سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ لاہور میں عید منائیں گے۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں ،بیٹی مریم نواز اور حمزہ شہباز لاہور میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف لندن میں ،جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق اور سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ لاہور میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ڈیرہ اسماعیل خان میں عید منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی گجرات میں عیدالفطر منائیں گے۔

مزید : ویڈیو گیلری


loading...