”ڈر ہے کہ پوپلزئی آج ہی کوئی چاند نہ چڑھا دیں“ فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

”ڈر ہے کہ پوپلزئی آج ہی کوئی چاند نہ چڑھا دیں“ فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر ...
”ڈر ہے کہ پوپلزئی آج ہی کوئی چاند نہ چڑھا دیں“ فواد چوہدری ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئے

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ نہ تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے اور نہ ہی حکومت کہیں جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے، صرف نظر ڈوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں احساس ہوگا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں فواد چودھری نے کہا کہ سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتہ چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا، وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو شش و پنج کی ضرورت نہیں، عید پانچ جون کو ہی ہوگی، ڈر ہے کہ پوپلزئی تین جون کو کوئی چاند نہ چڑھادیں، پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاﺅن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...