جعلی اکائونٹس کیس ،ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جون تک توسیع

جعلی اکائونٹس کیس ،ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جون تک توسیع
جعلی اکائونٹس کیس ،ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جون تک توسیع

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں گرفتارملزمان آصف محمود،عارف علی، خورشیدانورکے جسمانی ریمانڈ میں 14 جون تک توسیع کردی،عدالت نے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کوفیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں جعلی اکاﺅنٹس کیس کی سماعت ہوئی،گرفتارملزمان آصف محمود،عارف علی، خورشید انورکوریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کردیاگیا ،ملزمان پرنوری آبادپاورکمپنی کی مشینری کی خریداری میں کرپشن کاالزام ہے،نیب پراسیکیوٹرنے تینوں ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ ملزمان تعاون نہیں کررہے،غلط بیانی کرتے ہیں،وکیل صفائی نے کہا کہ یقین ہے نیب کی جسمانی ریمانڈکی استدعا مستردہوگی،استدعامنظورہوگئی توعیدپرملزمان کوفیملی سے ملنے کی اجازت دےدیں،عدالت نے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کوفیملی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،عدالت نے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 جون تک توسیع دیدی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...