کراچی کے شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن 11سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

کراچی کے شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن 11سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر ...
کراچی کے شہری عید کے پہلے اور دوسرے دن 11سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں کیونکہ ۔۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو گرمی کی شدے کے باعث عید روز 11 سے 4 بجے کے دوران بلاضرورت باہر نہ نکلنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ عیدکے پہلے اوردوسرے روزگرمی کی شدت زیادہ ہوگی، 5 اور 6 جون کوپارہ 38سے 40 رہنے کاامکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ 11 سے 4 بجے کے دوران بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلیں ، شہری پانی کازیادہ استعمال کریں۔ عیدکے تیسرے روزگرمی معمول کے مطابق ہوگی،15 سے 20 جون کے بعدموسم خوشگوا ر ہو گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ چاند کی پیدائش آج دوپہر تین بج کر دو منٹ پر ہو گی۔ غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 4 گھنٹے 16 منٹ ہو گی ، کل کراچی میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 28 گھنٹے اور 16 منٹ ہو گی جس کے باعث کل غروب آفتاب کے بعد چاند ایک گھنٹے تک افق پر موجود ہو گا ، پاکستان میں 4 جون کو چاند کی روہیت ممکن ہے۔

مزید : ماحولیات