پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی شادیوں کے سکینڈل میں 3 رکنی گروہ ملوث نکلا، نکاح خواں اور پادری کتنی رقم لیتے رہے؟ پتہ چل گیا

پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی شادیوں کے سکینڈل میں 3 رکنی گروہ ملوث ...
پاکستانی لڑکیوں سے چینی باشندوں کی شادیوں کے سکینڈل میں 3 رکنی گروہ ملوث نکلا، نکاح خواں اور پادری کتنی رقم لیتے رہے؟ پتہ چل گیا

  



اسلام آباد (این این آئی)چینی لڑکوں کی پاکستانی عیسائی لڑکیوں سے شادیوں میں 3 رکنی گروہ ملوث نکلا، تمام شادیوں کا اندراج راولپنڈی کی یونین کونسل نمبر26 میں کرایا جاتا رہا۔

جڑواں شہروں میں چینی باشندوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ 50 سے زیادہ شادیوں کا راولپنڈی کی یونین کونسل 26 آفندی کالونی صادق آباد میں اندراج کیا گیا۔ مسلمان لڑکیوں کے تمام نکاح حافظ فضل داد چشتی اور مولوی محمد علی نے پڑھائے۔ عیسائی لڑکیوں کی شادیوں کی رسومات پاسٹر الیگزنڈر نے ادا کیں۔دونوں نکاح خواں اور تیسرا پادری مبینہ طور پر 50 ہزار روپے فی شادی لیتے رہے۔ یونین کونسل 26 کے سیکرٹری نے شادیوں کے اندراج میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...