اسلام آباد ہائی کورٹ ،ڈی جی پاکستان پوسٹ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈی جی پاکستان پوسٹ کےخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکر دی گئی ، درخواست پاکستان پوسٹ کے ملازمین نے دائر کی۔
ملازمین کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ عدالت نے ہارڈایریاالاؤنس کی کٹوتی کےخلاف30روزمیں فیصلے کا حکم دیا،3ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجودکٹوتی جاری ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے غریب ملازمین کسمپرسی کا شکارہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ڈی جی اورڈپٹی ڈی جی پاکستان پوسٹ کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔