جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب کو ٹھٹھہ اور دادو شوگرملز کیس میں اہم ثبوت مل گئے،گرفتاریوں کاامکان

جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب کو ٹھٹھہ اور دادو شوگرملز کیس میں اہم ثبوت مل ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس،نیب کو ٹھٹھہ اور دادو شوگرملز کیس میں اہم ثبوت مل گئے،گرفتاریوں کاامکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی بینک اکاوَنٹس کیس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اورقائم علی شاہ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا،نیب کو ٹھٹھہ اور دادو شوگرملز کیس میں اہم ثبوت مل گئے،دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ قومی احتساب بیورو(نیب)کو ٹھٹھہ اور دادو شوگرملز کیس میں اہم ثبوت مل گئے ہیں جس پر دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز کیس کو انکوائری سے تحقیقات میں تبدیل کر دیا گیاہے،چیئرمین نیب نے ٹھٹھہ اوردادوشوگرملزکی انویسٹی گیشن کی منظوری دیدی، ٹھٹھہ اوردادو شوگر ملز میں گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت پر الزام ہے کہ سندھ حکومت نے ٹھٹھہ اور دادو شوگرملز اومنی گروپ کوسستے د اموں بیچی تھیں،نیب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کا بیان رکارڈ کر چکا ہے،اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے بھی نیب کی تفتیش مکمل ہو گئی ہے۔