وٹہ سٹہ، 7 سالہ بچی 28 سالہ دولہا سے بیاہ دی گئی

وٹہ سٹہ، 7 سالہ بچی 28 سالہ دولہا سے بیاہ دی گئی
وٹہ سٹہ، 7 سالہ بچی 28 سالہ دولہا سے بیاہ دی گئی

  



فیصل آباد (ویب ڈیسک) تاندلیانوالہ میں وٹے سٹے میں 7 سالہ بچی 28 سالہ دولہا سے بیاہ دی گئی، دولہا کے تشدد پر کمسن دلہن کے گھر سے بھاگنے پر ایک سال بعد اس شادی کا انکشاف ہوا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق چک 398 گ ب کے رہائشی تھراج نے گزشتہ سال اپنے بیٹے راحیل کی شادی اشرف کی بیٹی فوج بی بی سے کی اور بدلے میں اپنی سات سالہ بیٹی پٹھانی بی بی کی شادی فوج بی بی کے بھائی 28سالہ فرید کے ساتھ کردی۔ گزشتہ روز فرید کے تشدد کرنے پر اس کی کمسن بیوی پٹھانی بی بی گھر سے بھاگ نکلی۔ گڑھ روڈ پٹرول پمپ ملازم جواد نے بچی کو اکیلے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لیا تو اس کی کم عمری کی شادی کا انکشاف ہوا۔ پولیس نے دولہا فرید، اس کے والد اشرف، سسر تھراج اور نکاح خواں عبدالجبار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد


loading...