نالائق حکومت نواز شریف کے کام پر جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے ،برٹش ائیر ویز نے ہماری حکومت میں آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا،مریم اورنگزیب

نالائق حکومت نواز شریف کے کام پر جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے ،برٹش ائیر ویز ...
نالائق حکومت نواز شریف کے کام پر جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے ،برٹش ائیر ویز نے ہماری حکومت میں آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا،مریم اورنگزیب

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نالائق حکومت نواز شریف کے کام پر جھوٹی مہر لگا کر خوش ہو رہی ہے ،برٹش ائیر ویز نے ہماری حکومت میں آپریشن بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش ایئرویز نے 11 سال بعد پاکستان کیلئے فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا اور لندن سے پہلی پرواز 240 مسافروں کو لیکر اسلام آبادپہنچ گئی جہاں وزیر سول ایوی ایشن اور دیگر نے برطانوی ایئر لائن کا استقبال کیا،مسلم لیگ ن کی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے برٹش ایئر ویز کے فلائٹ آپریشن بحالی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ نالائق حکومت نوازشریف کے کام پرمہرلگاکرخوش ہورہی ہے، برٹش ایئرویزنے(ن)لیگ کی حکومت میں آپریشن بحالی کااعلان کیاتھا،انہوں نے کہا کہ 13 فروری 2018 کوپاکستان میں فلائٹ آپریشن کاکہاگیا،انہوں نے کہا کہ جو اچھی خبر آئے گی وہ پاکستان کو نوازشریف کا تحفہ ہو گا،

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نالائق وزیراعظم اوربھی تیار منصوبے شروع کرنے میں جھوٹا کریڈٹ لینے کیلئے تاخیر کررہے ہیں ،عمران صاحب نواز شریف کے منصوبوںپر نوازشریف کی مہر ہے ،عوام نوازشریف کے منصوبوں کو پہچانتی ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور