موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کردی

موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کردی
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی شاندار مثال قائم کردی ،پولیس اہلکاروں نے حادثے کی جگہ سے کار کی تلاشی کے دوران ملنے والی 2 کروڑ 39 لاکھ روپے کی رقم مالکان کے حوالے کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق شہری محمد ایازفیملی کیساتھ گاڑی میں جارہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا جس پر پولیس نے زخمی شہری محمدایاز کواہل خانہ کے ہمراہ ہسپتال منتقل کردیا،تاہم پولیس کو حادثے کی جگہ پرکارکی تلاشی لینے کے دوران 2کروڑ39لاکھ روپے برآمدہوئے، موٹروے پولیس نے رقم اپنے قبضہ میں لے کر مالکان سے رابطہ کیااور 2 کروڑ39 لاکھ روپے کی رقم مالکان کے حوالے کردی،آئی جی نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے کی جانب سے ایمانداری پرافسروں کیلئے انعام کا اعلان کیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد