بہن کی تعیناتی ، زرتاج گل کی نااہلی کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔

بہن کی تعیناتی ، زرتاج گل کی نااہلی کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔
بہن کی تعیناتی ، زرتاج گل کی نااہلی کا بھی خطرہ پیدا ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پروفیسر بہن کی نیکٹا میں بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی نااہلی کے لیے مسلم لیگ ن کی رہنما حناپرویز بٹ نے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی اور اس کی ایک کاپی سپیکر اسمبلی کے پاس بھی جمع کرادی۔

تفصیلات کے مطابق حناپرویزبٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایاگیا کہ زرتاج گل نے جھوٹ بولا کہ ان کی بہن میرٹ پر اترتی ہیں، زرتاج گل نے عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی خلاف ورزی کی اور بہن کی تعیناتی کے لیے اثر ورسوخ استعمال کیا، اختیار ات کے ناجائز استعمال پر انہیں نااہل قراردیاجائے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حناپرویز بٹ کاکہناتھاکہ جس نے جو غلطی کی ، اسے سزا ملنی چاہیے،کیا معافی مانگنے سے ختم ہوجاتی ہے ؟ عمران خان میرٹ کی باتیں کرتے رہے، زرتاج گل نیشنل اسمبلی کی رکن ہیں اور حلف بھی لیا ہے ۔

مزید : قومی


loading...