انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

  



نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نوٹنگھم کے ٹرینٹ برج میں کھیلا جانے والا یہ میچ پاکستان ٹیم کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جہاں وہ ورلڈکپ میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ شروع کرنا چاہتی ہے۔ این مورگن نے ٹاس جیت کر کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور آج کے میچ کیلئے ہم نے ایک تبدیلی کرتے ہوئے لائم پلنکٹ کی جگہ مارک ووڈ کو شامل کیا ہے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر باﺅلنگ ہی کرتے، وکٹ بیٹنگ کیلئے بھی سازگار نظر آ رہی ہے اس لئے کوشش کریں گے کہ اچھا ہدف دے کر دفاع کریں۔ ہم نے حالیہ سیریز میں انگلینڈ کیخلاف اچھی بیٹنگ کی ہے اور امید ہے کہ آج کے میچ میں بھی وہ سلسلہ برقرار رہے گا۔

آج کے میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض اور محمد عامر شامل ہیں۔

انگلش ٹیم کی قیادت این مورگن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے، جونی بیرسٹو، جو روٹ، بین سٹوکس، جوس بٹلر، معین علی، کرس ووکس، جوفرا آرچر، عادل راشد اور مارک ووڈ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 7 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : کھیل


loading...