پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف کامیابی کس طرح حاصل کر سکتا ہے ؟ رمیز راجہ نے فتح حاصل کرنے کا راز بتا دیا

پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف کامیابی کس طرح حاصل کر سکتا ہے ؟ رمیز راجہ نے فتح ...
پاکستان آج انگلینڈ کیخلاف کامیابی کس طرح حاصل کر سکتا ہے ؟ رمیز راجہ نے فتح حاصل کرنے کا راز بتا دیا

  



ناٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف کمنٹیٹر رمیز راجہ نے پاکستان کو جیت حاصل کرنے کیلئے مشورہ دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایک کام کر سکتاہے اور وہ یہ کہ اپنی فیلڈنگ بہترین کرے ، جب آپ کو بلے بازی اور گیند بازی میں مشکل آ رہی ہو تو فیلڈنگ آپ کو ایک اکائی بنا سکتی ہے ، فیلڈنگ کے اندر ایک اچھی کوشش ، ایک رن آوٹ لا سکتی ہے اور ٹیم دوبارہ میچ میں داخل ہو جاتی ہے ۔

پاکستان ٹیم کے ٹریننگ سیشن کی سائیڈ لائن میں رمیز راجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف میدان میں ڈسپلن کا مظاہرہ کرنا ہو گا جبکہ معروف کمنٹیٹر نے انگلینڈ کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی اچھی کارکردگی کی امید ظاہر کرتے ہوئے مثبت خواہشات کا اظہار کیا ۔انہوں نے فخر زمان کو نیٹ میں پریکٹس کرتے ہوئے دیکھ کر کہا کہ بائیں بازو کے کھلاڑی کو شارٹ گیند کو زیادہ اچھے طریقے سے ڈیل کرنا چاہیے ، یہ ضروری ہے کہ فخر جب شارٹ گیند کا سامنا کر رہے ہوں تو ان کیلئے توازن برقرار رکھنا ضروری ہے ، انہیں خود کو تھوڑا ٹائم دینا چاہیے اور پھر کھیلنا چاہیے ۔ان کا کہناتھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا دماغ ٹھنڈا رکھ کر کھیلنا ہو گا ۔ان کا کہناتھا کہ انگلینڈ بیٹنگ کے میدان میں مضبوط ہے لیکن یہاں آئیڈیا یہ ہے کہ روایتی لائن پر گیند کروائی جائے جتنا ممکن ہو سکے ڈسپلن کو برقرار رکھا جائے ۔

ان کا کہناتھا کہ جب پاکستان پر کوئی اٹیک کرنے لگتاہے تو یہ فریز ہو جاتے ہیں ، ان میں قابلیت ہے لیکن بس ان کے پاس مضبوط منصوبہ بندی نہیں ہے ۔

مزید : کھیل


loading...