’’وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے وہ شخص ۔ ۔ ۔‘‘ معروف صحافی نے ایسا نام لے لیا کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

’’وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے وہ شخص ۔ ...
’’وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے وہ شخص ۔ ۔ ۔‘‘ معروف صحافی نے ایسا نام لے لیا کہ آپ کو بھی بے حد حیرت ہوگی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت کو گھر بھیجنے یا خود ہی حکومت کے گرجانے کی باتیں سننے کو ملتی رہتی ہیں لیکن اب ایک صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے جسے ملاقات کرنے کے لیے انتظار بھی کروایا جا تا ہے۔

ٹوئٹر پر سینئر صحافی اعزاز سید نے لکھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان کو کابینہ کے اندر سے صرف ایک ہی شخص سے خطرہ ہے وہ شخص شاہ محمود قریشی ہے اسی لیے اکثر شاہ محمود کو وزیراعظم سے ملاقات کے لیے انتظار بھی کرنا پڑتا ہے۔ بعض وزرا تو سیدھے وزیراعظم کے دفتر میں پہنچتے ہیں مگر قریشی ۔۔۔‘‘

اس سے قبل اپنی ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے لکھا کہ سعودی عرب کے دورے کے موقع پر وزیراعظم عمران خان وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو اپنے ساتھ طیارے میں بھی نہیں لے کر گئے ۔ انہوں نے لکھا کہ ’’سعودی عرب او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے روانگی کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود کو جگہ کی کمی کاُ  کہہ کر وزیراعظم کے طیارے میں لیجانے سے انکار کردیا گیا ۔ وزیر خارجہ کو متبادل بندوبست کرنا پڑا‘‘۔

مزید : قومی


loading...