”انگلینڈ کی ٹیم 10 گیندوں کی مار ہے کیونکہ۔۔۔“ باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ایسا کیوں کہا؟ جانئے

”انگلینڈ کی ٹیم 10 گیندوں کی مار ہے کیونکہ۔۔۔“ باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ایسا ...
”انگلینڈ کی ٹیم 10 گیندوں کی مار ہے کیونکہ۔۔۔“ باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ایسا کیوں کہا؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے لئے بس دس اچھی گیندیں چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ میں انگلینڈ کیخلاف میچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود سے جب یہ سوال کیا گیا کہ نوٹنگھم کے میدان میں انگلینڈ کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، جس نے آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنائے تھے اور ماضی میں انگلینڈ اسی میدان میں پاکستان کے خلاف بھی 440 رنز سکور کر چکی ہے تو اس مرتبہ کس حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے؟؟
اظہر محمود نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کہ انگلینڈ ایک مضبوط ٹیم ہے جس میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو 480 تو کیا 500 رنز بھی سکور کر سکتے ہیں۔ لیکن انگلینڈ کو 500 رنز سکور کرنے کیلئے تو 300 گیندیں درکار ہیں مگر ہمارے باﺅلرز کو انہیں آﺅٹ کرنے لئے بس 10 اچھی گیندیں چاہئیں۔ پاکستانی باؤلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے گیند بازوں کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ اس میچ میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔

مزید :

کھیل -