”ورلڈکپ سے 2 دن پہلے بہت بڑی غلطی کی گئی“ وسیم اکرم نے دل کی بات کہہ ڈالی
نوٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کرکٹ کمیٹی کے رکن وسیم اکرم نے ورلڈکپ سے 2 دن پہلے ٹیم کے اعلان کو خامی قرار دیدیا ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ورلڈکپ کیلئے ٹیمیں بہت پہلے سے تیاری شروع کردیتی ہیں تبھی ٹیم اپنی پوری تیاری سے میدان میں اترتی ہے لیکن ہماری کمی یہ ہے کہ ہم 2 دن پہلے ٹیم کا اعلان کرتے ہیں۔وسیم اکرم نے کہا کہ نئی بال کے سپیشل باﺅلر ہوتے ہیں ہر کوئی نئی بال سے باﺅلنگ نہیں کرسکتا لہٰذا ٹیم سلیکشن کے وقت اس بات کا خیال رکھنا چاہیے۔
وہاب ریاض سے ڈیتھ مومنٹ میں باﺅلنگ کروانے کے فیصلے سے سابق کپتان نے عدم اتفاق کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈیتھ مومنٹ میں وہاب سے بولنگ کرانا میرے خیال میں درست فیصلہ نہیں۔