بالآخر پاکستانی ٹیم نے فتح حاصل کر لی،انگلینڈ کو شکست دے دی

بالآخر پاکستانی ٹیم نے فتح حاصل کر لی،انگلینڈ کو شکست دے دی
بالآخر پاکستانی ٹیم نے فتح حاصل کر لی،انگلینڈ کو شکست دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ناٹنگھم (ڈیلی پاکستان آن لائن )کر کٹ ورلڈ کپ 2019کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دے دی۔شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ سکور ہے ۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سخت مقابلے کے بعد مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان کے ساتھ334رنز ہی بنا سکی ۔
تفصیل کے مطابق نا ٹنگھم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا پاکستان نے بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق 44،فخر زمان 36،بابر اعظم 63،محمد حفیظ84،سرفراز احمد 55،وہاب ریاض 4اور آصف علی 14سکور کر کے آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 3جبکہ واکس اور ووڈز نے 2,2وکٹس حاصل کیں۔
انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 8،بیرسٹو32،جوئے روٹ107،این مورگن 9،اور سٹوکس 13سکور پر آوٹ ہو گئے ۔محمد عامر اور شاداب خان نے 2,2جبکہ وہاب ریاض نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -