گورنر پنجاب کی افطار پارٹیوں سے تحریک انصاف میں کون پریشان ہے، سہیل وڑائچ نے پی ٹی آئی کے اندر کی سب باتیں بتادیں

گورنر پنجاب کی افطار پارٹیوں سے تحریک انصاف میں کون پریشان ہے، سہیل وڑائچ نے ...
گورنر پنجاب کی افطار پارٹیوں سے تحریک انصاف میں کون پریشان ہے، سہیل وڑائچ نے پی ٹی آئی کے اندر کی سب باتیں بتادیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکی جانب سے گزشتہ روز میں سرکاری رہائشگاہ میں بڑے پیمانے پر افطاریوں کا اہتمام کیا گیا جس کا ذکر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے آج کے کال میں کیاہے جو کہ جنگ میں شائع کیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے گورنر اب تک رکشہ ڈرائیوروں، تاجروں اور انصافیوں کی ہر روز افطاریاں کررہے ہیں، اب تک 50ہزار سے زائد افراد گورنر ہاﺅس میں روزہ افطار کرچکے ہیں، تعلقات عامہ کی اتنی بڑی مہم پر گورنر کے حاسدین بہت ناراض ہیں۔ پارٹی کے اندر ہی سے اعتراضات اٹھائے جارہے ہیں کہ گورنر ا?خر چاہتا کیا ہے؟ گورنر کی طرح خاموش اور بے اختیار ہو کر کیوں نہیں بیٹھتا؟ آخر یہ بننا کیا چاہتا ہے؟ گورنر افطاریوں میں وضاحتیں دیتے رہے کہ افطاریاں گورنر ہاﺅس یا حکومتی خرچے پر نہیں کی جا رہیں بلکہ ان کے دوست احباب یہ خرچ برداشت کر رہے ہیں مگر حاسدین کی لمبی زبانیں پھر بھی بند نہیں ہوئیں اور کہا جارہا ہے کہ گورنر کو روکنا پڑے گا۔

مزید : قومی


loading...