بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے عید پر خوشخبری،پاکستان پوسٹ نے مفت ترسیلات زر کی سروس کا آغاز کر دیا

بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے عید پر خوشخبری،پاکستان پوسٹ نے مفت ترسیلات زر کی ...
بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے عید پر خوشخبری،پاکستان پوسٹ نے مفت ترسیلات زر کی سروس کا آغاز کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پوسٹ نے بیرون ملک پاکستانیوں کیلئے عید پر مفت ترسیلات زر کی سروس کا آغاز کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کے ساتھ پوسٹل سروسز کا معاہدہ طے پا گیاجس کے تحت بیرون ملک سے بھیجی گئیں رقوم کی منتقلی مفت وصول ہوں گی،وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے منتقلی آسان بنانے سے ترسیلات زربڑھی ہیں،رقوم کی غیرقانونی منتقلی کی وجہ سے پاکستان کو مشکلات کا سامنا رہا،انہوں نے کہا کہ 27ہزارمقامات پر پاکستان پوسٹل کی سروس موجود ہے،اقدام سے پاکستان کے ترسیلات زرمیں اضافہ ہوگا، بیرون ملک سے بھیجی گئی رقوم متعلقہ خاندانوں تک مفت پہنچائی جائیں گی۔
مراد سعید نے کہا کہ ماضی میں ترسیلات زر کی منتقلی پیچیدہ ہونے سے مسائل تھے،27ہزار مقامات پر نیشنل بینک کے تعاون سے سہولت میسر ہوگی،انہوں نے کہا کہ برآمدکنندگان کی مارکیٹنگ بھی کریں گے،پاکستان پوسٹ سے پھل اور میوہ جات بھی برآمد کیے جاسکیں گے،وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کو ایسا بنانا ہے کہ ملکی معیشت میں کردار اداکرے۔