کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا
کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں مہنگائی کے طوفان کے باعث عوام شدید پریشان ہیں اور حکومت نے حال ہی میں پٹرول بھی مزید چار روپے مہنگا کر دیا ہے جبکہ اس کے علاوہ آئندہ مالی سال میں نئے ٹیکسز لگنے کے امکانات بھی ظاہر کیے جارہے ہیں تاہم اس وقت تازہ خبر یہ ہے کہ آج کاروبار کے اختتام پر ڈالر مزید مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز اور اختتام تک ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاﺅ آتارہا صبح قدر میں معمولی کمی ہوئی تو کچھ دیر کے بعد اضاضہ ہو گیاتاہم آج کے دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مزید 68 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 148 روپے 60 پیسے پر پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہو اہے جس کے بعد ڈالر کی قدر 148 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے ۔

مزید : بزنس